منگلورو، 4 ؍ جولائی (ایس او نیوز) ٹھیکے کی بنیاد پر بلدی اداروں میں خدمات انجام دینے والے صفائی کرمچاری ، سپروائزرس ، گاڑیوں کے ڈرائیورس وغیرہ نے مختلف مطالبات کے ساتھ جو ہڑتال شروع کی ہے وہ آج چوتھے دن میں داخل ہوگئی ۔
ضلع جنوبی کینرا میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر بھی کرمچاری اپنا کام موقوف کرکے احتجاجی دھرنے میں شامل ہوئے ۔ ریاستی سطح پر وزیر اعلیٰ نے صفائی کرمچاریوں کے مطالبات کرنے کی بات کہی ہے مگر تحریری شکل میں کوئی یقین دہانی نہ ہونے کی وجہ سے ہڑتال جاری رکھی گئی ہے ۔
سابق وزیر رما ناتھ رائے اور سابق ایم ایل سی آئیوان ڈیسوزا نے احتجاجی مظاہرے کے مقام پر پہنچ ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کی حمایت کی ۔